پرانے اتی کرم داروں کو وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا نے دلایا تیقن ، کیا کہا وزیر نے؟؟

بھٹکل21؍ نومبر 2023 (فکروخبرنیوز) جنگلاتی اراضی پر جو لوگ بس رہے ہیں اور ان کا جی پی ایس بھی ہوچکا ہے تو ایسے اتی کرم داروں کو خوفزدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار وزیر ماہی گیر وانچارج وزیر ضلع اترا کنڑا منکال وئیدیا نے پریس کانفرنس میں کیا۔

بھٹکل میں واقع اپنے دفتر میں اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بہت جلد تعلقہ اور ضلع پنچایت کے انتخابات کرانے جارہی ہے اور سینٹر حکومت کی گائیڈ لائن میں ہے کہ اتی کرم اراضی کو سکرم کرنے کا کام شروع کرنے کے لیے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے انتخبات ہوں لیکن بی جے پی حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی پہل نہیں کی اور نہ ہی ان کی مدتِ کار میں کام آگے بڑھا۔

وزیر موصوف نے کانگریس کی پانچ ضمانتوں کے سلسلہ میں کہا کہ چار ضمانتیں نافذ ہوچکی ہیں اور براہِ راست عوام اس کا فائدہ اٹھارہی ہے ایک گارنٹی یوا نیدھی باقی ہے اور اسے بھی دسمبر یا جنوری میں جاری کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...