بیلتنگڈی 04؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) پرانی دشمنی کو لے کر پانچ افراد پر حملہ کیے جانے کی واردات گرواینا کیری میں کل رات پیش آئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت رزاق (26) اس کے دو بھائی ،والد اورآٹو ڈرائیور حمزہ (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رزاق اور اس کے دو بھائی بنگلور میں ملازمت کرتے ہیں۔ کسی تقریب میں شرکت کے لیے وہ گھر آئے ہوئے تھے۔ تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران شرپسندوں نے ان پر حملہ کردیا ، شرپسندوں نے پہلے رزاق پر حملہ کردیا جس کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے دو بھائیوں اور والد پر بھی حملہ کردیا ۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بیلتنگڈی پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔
Share this post
