چیکنگ کررہے پولیس کانسٹیبل پر بائک سوار کا حملہ ، بائک سوار گرفتار

بتا یا جا رہا ہے کہ لزاز اپنے ایک سا تھی کے ساتھ مو ٹر با ئیک پر سوار ہو کر اپنے کسی کام کے لئے جا رہا تھا ، جب کہ اس دوران دیرل کٹے جنکشن کے قریب سواریوں کی جانچ کر رہے کو نا جے پو لیس اسٹیشن سے وابستہ پو لیس کا نسٹبل نے لزازا کے با ئیک کی لائیٹ نہ ہو نے کی بنا پر اس کو روک دیا ،بغیر لا ئٹ اور رجسٹریشن نمبر کے سواری استعمال کر نے پر تنبیہ کر تے ہو ئے اس سے گا ڑی کے دیگر کاغزات بھی طلب کئے ،جس سے نا راض ہو کر لزازا نے پو لیس کانسٹیبل اور اس کے ساتھ مو جود دیگر پو لیس اہل کار کو دھکا دیتے ہو ئے حملہ بھی کیا ،جس کے بعد زخمی پو لیس کانسٹیبل کو اسپتال بھر تی کیا گیا ،موقع سے فرار ہو نے کی کوشش کر نے والے لزاز کو گشتی پو لیس کے ذریعہ گرفتار کر کے پو لیس حرا ست میں بھیج دیا گیا ہے ،جب کہ پو لیس دو سرے ملزم کی تلاش میں ہے۔ اس واقعہ کے تعلق سے کو نا جے پو لیس تھانہ میں شکا یت درج کر لی گئی ہے۔

Share this post

Loading...