چکمگلورو22؍اپریل 2024: یہاں اتوار کی رات دیر گئے ایک اے ٹی ایم میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ یہ واقعہ نگر آئی جی روڈ پر کرناٹک بینک کے اے ٹی ایم میں پیش آیا۔
شبہ ہے کہ آگ اے ٹی ایم روم میں نصب اے سی یونٹ میں برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ نے پورے اے ٹی ایم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اندر موجود پانچ لاکھ روپے کی رقم جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ لگنے سے پیسے بھرنے والی مشین اور اے ٹی ایم مشین دونوں کو نقصان پہنچا۔
فائر بریگیڈ کو الرٹ کر دیا گیا اور آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے رہا۔ اے ٹی ایم کرناٹک بینک کی برانچ کے نیچے واقع تھا۔ فوری طور پر کی گئی کارروائی سے ایک بڑی تباہی سے نجات ملی۔
Share this post
