اے ٹی ایم مشین چوری کے الزام میں دو افراد پولیس حراست میں

کاروار 19/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  اے ٹی ایم مشین چوری کی کوشش کے الزام میں بنواسی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔جن کی شناخت بووی وڈار (21) مقیم بداناگوڈو اور منا صاحب داؤد صاحب (32) مقیم کولا کوپا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے انڈین اوور سیس کے اے ٹی ایم مشین چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ گذشتہ دو ماہ قبل پیش آیا تھا اور سی پی آئی بی گریش کی نگرانی میں چندراشیکھر ہری ہرا اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہے تھے۔ بنٹواسی پولیس میں معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...