اے ٹی ایم مشین میں رقم بھرنے کے لیے استعمال میں آنے والی گاڑی بھگاکر لے جانے والا ملزم گرفتار

بنگلورو30/ ستمبر 2019(فکروخبرنیوز) آئی سی آئی سی آئی بنک کے اے ٹی ایم میں نقدی جمع کرنے آئے افسران کو چھوڑ کر کسٹوڈین گاڑی کے ساتھ فرار ہونے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو گن مین کے ساتھ کامنا ہلی میں واقع آئی سی آئی سی آئی بنک میں رقم جمع کرنے کے لیے افسران آئے ہوئے تھے۔ جیسے ہی گاڑی سے اتر کر اے ٹی ایم مشین کے اندر داخل ہوئے تو ڈرائیور گاڑی میں موجود دیگر کیش کے ساتھ فرار ہوگیا۔ گن مین نے اس کا پیچھا کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے سے بھی مدد لی ہے۔   واضح رہے کہ ایچ بی آئی لے آؤٹ میں گاڑی روک کر لاکر توڑنے کی کوشش کی جس میں کروڑوں کی رقم تھی مگر دوسری بینک اے ٹی ایم میں ڈالنے لاکر سے نکالی گئی 99لاکھ کی رقم سمیت وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس نے رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ 
 

Share this post

Loading...