کاسرگوڈ 14 نومبر2023: یہاں ایک اے ٹی ایم کے کمرہ میں پھنسی ماں بیٹی کو فائرفائیٹر عملہ نے دروازہ کاٹ کر انہیں باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایریال کی رہنے والی رملا (35) اور اس کی بیٹی زینبہ (8) رقم نکالنے کے لیے کاسرگوڈ کوآپریٹیو بینک کے اے ٹی ایم کے اندر گئے اور دروازے بند ہونے کی وجہ سے اندر پھنس گئے۔
خاتون نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور خطرے کی گھنٹی بجا دی کیونکہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ باہر نہیں نکل سکی۔ آس پاس موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی۔
اس کے بعد پولیس نے فائر فائٹنگ فورس کو بلایا جس نے خاتون اور بچے کو بچا لیا۔ فائر فائٹرز نے مشین کی مدد سے کمرہ کا دروازہ کاٹ کر دونوں کو باہر لایا۔
Share this post
