منگلورو 17؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) اے ٹی ایم ڈکیتی اور خواتین کے بیگ سرقہ کرلیے جانے کے الزام میں پولیس کو مطلوب ایک شخص کو کنور جنکشن سے حراست میں لیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت عارف (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کلیشیکھر میں ایک خاتون کا بیگ بھی سرقہ کرکے یہ فرار ہونے میں کامیاب رہاتھا۔ ملزم کے پاس سے پولیس نے دو ہیلمیٹ ، اکیٹوا اسکوٹر ، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء جس کی مالیت ستاسی ہزار روپئے بتائی جارہی ہے ضبط کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے بھی یہ شخص تین ڈکیتی اور ایک اقدامِ قتل معاملہ منگلور دیہی پولیس کو مطلوب تھا۔ اسی طرح چھ ڈکیتی معاملہ منگلور سٹی پولیس اور جنوبی کنیرا کے ضلع کے مختلف پولیس تھانوں میں درج ہیں۔ 21جون کو پانے منگلور میں اے ٹی ایم ڈکیتی کا بھی یہ ملزم ہے۔فی الحال پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
