اے ٹی ایم مشین میں آگ لگنے سے لاکھوں روپئے جل کر خاک

بیدر26/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  اے ٹی ایم میشن میں لگی آگ کی وجہ سے اس میں موجود نقدی جل کر خاکستر ہونے کی واردات یہاں کل پیش آئی ہے۔ اے ٹی ایم میشن کنیرا بنک کا بتایاجارہا ہے۔ آگ نے پوری اے ٹی ایم میشن کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسران کے مطابق مشین میں چودہ لاکھ روپئے ڈیپوزٹ کیے گئے تھے لیکن حادثہ کی وجہ سے نقصان ہونے والی رقم کا ابھی صحیح اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے ممبئی سے ایک خصوصی ٹیم پہنچ رہی ہے جن کے ذریعہ تحقیقات کے بعد پوری تفصیلات حاصل ہوسکیں گی۔ فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پولیا۔ فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...