اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں بالکل نہ دی جائے(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرافک کے اصول کے پابند کرانے اور اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ روٹری کلب کے صدر ایڈوکیٹ ایس ایم خان نے کہا کہ شہر میں عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے ٹرافک کے اصول کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے جس سے دوسرے مسافروں کو پریشانی ہوتی ہے۔ ہمیں سب سے زیادہ ٹرافک کے اصول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے بڑھ کر تشویش کی بات یہ ہوتی ہے کہ ٹرافک کے اصول توڑنے والوں کو ہم اس سے باخبر بھی نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ روڈ ٹیکس ادا کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دوسروں کے لیے کے لیے راستہ نہ دیا جائے ۔سڑک پر سبھوں کا حق ہے اور سب کو ٹرافک کے اصول کا پابند بھی ہونا چاہیے۔ اس موقع پر کئی لوگو ں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کئی ساری باتیں عوام اور پولیس انتظامیہ کے سامنے رکھی اور کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں بالکل نہ دی جائے اور اس سلسلہ میں گھر کے ذمہ دار زیادہ فکر مندر ہیں۔ پولیس انتظامیہ سے بھی درخواست کی گئی کہ سڑکوں کی درستگی کا خیال رکھا جائے کیونکہ سڑکوں کامرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لہذا جہاں کہیں بھی سڑکیں خراب ہوجائیں توفوری طور پر اس کو درستگی کی کوشش کی جائے ۔ اس موقع پر پی ایس آئی (لاء اینڈ آرڈر ) مس ریوتی ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، ایشور نائک کے ساتھ ساتھ کالج کے طلبا وغیرہ موجود تھے۔


پندرہ سالپہلے  کی گئی غلطی پر نادم شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی 

کنداپور 09؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ایک شخص کی جانب سے پندرہ سالپہلے کی گئی غلطی پر شرمندہ ہوکر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات بسی نا پارے ،جڈکل کولور کے قریب کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت جاریش جوسیپھ (34) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی اگلے ہی مہینے شادی طئے تھی اور اس کے بارے میں عوام کا بھی ماننا ہے کہ وہ سبھوں کے ساتھ نرمی کے ساتھ ملا کرتا تھا ۔ کل رات بسی ناپارے علاقے میں ایک سڑک کے کنارے اس کی لاش ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے دیکھی تھی ۔ رکشہ ڈرائیور جب اصلیت جاننے کے ارادے سے لاش کے قریب گیاتو اس کے قریب ہی ایک بندوق پائی گئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے خودکشی کرنے کے لیے اپنے منھ میں گولی مار دی تھی۔ مہلوک کے بٹوے سے برآمد ایک ڈیتھ نوٹ میں جاریش نے اپنی موت کا ذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پندرہ سال قبل کی گئی ایک غلطی پروہ شرمندہ ہونے کی وجہ سے یہ قدم اٹھانے جارہا ہے۔ اور اس کی موت کے لیے خود کے علاوہ کوئی اور ذمہ دار نہیں ہے۔ اطلاع ملنے پر کنداپور ڈی وائی ایس پی منجوناتھ شیٹی ، بیندور سرکل انسپکٹر سدرشن ، کولور تھانہ کے انسپکٹر جائے واردات پر پہنچے۔ بیندور ایم ایل اے گوپال پجاری نے مہلوک کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 


زندہ کارتوس کے ساتھ دو افراد گرفتار 

کاسرگوڈ 09؍ جولائی (فکروخبرنیوز) زندہ کارتوس لے کر سفر کرنے کے الزام میں دو افراد کو جمعہ کی صبح آدور پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ملزمین کی شناخت وجئی (29) مقیم ادور اور بھاسکر (35) مقیم بینیڈکا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سواریوں کی تلاشی کے دوران جب ایشورا منگلا سے آدور کی جانب آرہی ایک اسکوٹر کی تلاشی لی گئی تواس پر سوار دو افراد کی تلاشی کے دوران زندہ کارتوس بازیافت ہوئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمین نے زندہ کارتوس ایک پلاسٹک تھیلی میں چھپانے کے بعد اپنے جسم سے باندھ دئیے تھے۔ زندہ کارتوس بازیافت ہونے کے بعد پولیس بندوق تلاش کررہی ہے۔ پولیس کو ملی اطلاعات کے مطابق انڈی جینوس نامی بندوقیں بنانے کا عمل جنگالات میں انجا م دیا جاتا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...