ایک گروہ نے دوسرے پر کیا حملہ ، ایک کی حالت نازک

 

منگلورو 23؍ دسمبر2018(فکروخبرنیوز) تین افراد پر مشتمل ایک گروہ نے دوسری برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو زدوکوب کیے جانے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ڈیرلا کٹے کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو افراد پر مشتمل ایک گروہ جب ناشتہ کرنے کے لیے ایک ہوٹل پہنچا تو وہاں کے اسٹاف نے چند افراد کو اس بات کی اطلاع دی کہ مدنی نگر سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں آئے ہوئے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد ایک گروہ وہاں آپہنچا اور اس نے انہیں زدوکوب کرنا شروع کیا۔ بتایاجارہا ہے کہ دونوں کی اس قدر پٹائی کی گئی ہے کہ وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ الال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...