حالیہ اسمبلی انتخابات میں تنظیم نے کیا کانگریس کی حمایت کا فیصلہ


بھٹکل : یکم مئی 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل سے گیرسپا کی تمام جماعتوں کے ساتھ مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے تنظیم کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ میٹنگ میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے مسائل سامنے رکھے اور کئی ایک مسائل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی درخواست کی ، تنظیم کے ذمہ داروں نے ان تمام باتوں کا تشفی بخش جواب دیا۔ سیاسی پینل کے کنوینر جناب عبدالرقیب ایم جے نے گذشتہ چھ ماہ سے جاری سیاسی پینل کی سرگرمیوں کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات کے لیے ہند وبیرونِ ہند کی مختلف جماعتوں سے رابطہ کرکے ان کے ذمہ داران کے رجحانات کو جاننے کی کوششیں کی گئیں جس کے بعد ہی مذکورہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس دوران کانگریس کے امیدوار منکال وائیدیا بھی تنظیم دفتر پہنچے اور وہاں موجود مختلف جماعتوں کے ذمہ داران کی موجودگی میں اپنی باتیں رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی وہ اسی نہج پر کام کریں گے ۔

Share this post

Loading...