کرناٹک میں ایشیا کا سب سے لمبا دانت والا ہاتھی ساٹھ سال کی عمر میں اپنی فطری موت مرگیا۔ اس ہاتھی بھوگیشورا اور۴ مسٹر کبنی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا جو 11 جون کو بانڈی پور-ناگرہول ریزرو فاریسٹ میں کبنی ریزروائر کے قریب مردہ پایا گیا تھا ۔ اسی ہاتھی کی وجہ سے تمام سیاح اس ناگرہول ریزرو فارسیٹ میں آنے کا شوق رکھتے تھے۔
اس کے داتوں کو اب محفوظ کرنے کے لیے غور کیا جارہا ہے ۔ اس کا ایک دانت 2.54 میٹر (8 فٹ) لمبا اور دوسرا 2.34 میٹر (7.5 فٹ) لمبا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی موت تین دن قبل ہوئی ہے ، اس کے جسم پر کسی بھی طرح کے زخم کے نشان نہیں ہیں اور یہ فطری موت ہے۔
Share this post
