انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب تو ہوئی ہے لیکن اس کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افراد کو بھی گرفتار کرے جو قتل کی واردات کی حمایت کرتے ہیں اور انکا ساتھ دیتے ہیں ۔ انہوں نے دیگر کئی وارداتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی واردات نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔ انہوں نے کلڑکا پربھاکر بھٹ کو اشرف کے قتل کی اہم وجہ بیان کرتے الزام لگایا کہ ملزمین کو اس کی حمایت حاصل ہے ۔ حال ہی میں اشرف کے قتل کی واردات کا اہم ملزم بھرت کمار ، پربھاکر بھٹ ، شرن پمپ ویل ، پدمانبھ کوٹاری اور دیگر کئی اہم لیڈروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں موجود تھا جس کو دیکھ کرشک کی انگلیاں خود بخود کھڑی ہوجاتی ہیں ، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگھ پریوار اور فرقہ پرستی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ عزیز نے کہا کہ اس اہم موضوع پر وہ کلڑکا چلو کے تحت دیگر تنظیموں کے ساتھ ایک احتجاج منعقد کرنے والے ہیں جس میں اہم شاہراہوں کو بند کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر بھی سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر عطاء اللہ نے بھی حکومت سے سخت موقف اختیار کرنے اور اشرف کے اہلِ خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ۔
Share this post
