اور اگر تلاشی کے دوران کسی کے پاس سے کوئی ہتھیار برآمد ہوجائے تو اس کے خلاف گنڈہ ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جا ئے گا ،آئی جی پی نے کہا کہ علاقہ میں فسادات برپا کرنے کی کوششوں کی روک تھام کے لئے اس نے تمام ذمہ داری اپنے ہاتھوں لیتے ہوئے کام کو آگے بڑھا یا ہے ، حالیہ دنو ں میں علاقہ میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جس سے پولس کو چیلینج کا سامنا کرنا پڑا ہے ،اس مرتبہ کسی کو اس کا موقع نہیں دیا جا ئے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ دھرم کے نام پر جو تنظیمیں امن کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہیں ، ایسے لوگوں کو کسی بھی قیمت پر اسے برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی صورت حال میں تنظیم کے اراکین اس سے رابطہ کریں، کسی پر الزام تراشی کرتے ہوئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر امن کو برباد کرنے کی کوشش نہ کریں ، ہری شیکرن نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کے لئے ہی پولس اپنی خدمات انجام دیتی ہے ،اسی کے پیش نظر آس پڑوس کے علاقوں میں پولس سیکیورٹی کے انتظامات کافی سخت کئے گئے ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور امن کی بحالی کے خود بھی پولیس کا ساتھ دیں۔
Share this post
