اس کے بعد عاشق نے گھر پہنچ کر لوہے کی سلاخ سے اس پر حملہ کر اسے قتل کر دیا ،جس کے بعد اس کی لاش کو ایک بڑے پتھر سے باندھ کر گھر کے قریب ایک کنویں میں پھینک دیا ،موڈبدری پولس نے اس کی بیوی اور اس کے عاشق آنند کوآج 24ستمبر کو گرفتار کر لیا ہے ،اور اس کی لاش کو کنویں سے نکالا گیا ہے
سڑک حادثہ میں ملازمت پیشہ خاتون جاں بحق
اڈپی :24 ؍ستمبر (فکروخبر نیوز)اڈپی میں ڈائنا سرکل پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ملازمت پیشہ خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناختHDFCبینک میں ملازمت کر رہی منگلا راو (27)مقیم کڑپاڑی کی حیثیت سے کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صبح 10;30بجے ڈائنا سرکل کے قریب پیش آیا جب کہ یہ خاتون کام کے سلسلہ میں بینک جا رہی تھی ،تبھی ایک تیز رفتارکوڑا کرکٹ لے جانے والی تیز رفتار ٹریکٹر اس سے جا ٹکرائی جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی،ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہے ، اڈپی ٹرافک پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ،
Share this post
