مودی حکومت سیاسی سازشوں کے لئے آئی ٹی محکمہ کا استعمال کررہی ہے:سدارامیا

بنگلور:03؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے ریاست کے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کی قیام گاہ پر آئی ٹی کے چھاپوں کو غیر جمہوری قراردیا۔ آئی ٹی کے افسروں نے کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کی قیاگاہ اور بنگلور کی پرائیویٹ ریزاٹ پر چھاپے مارے جہاں گجرات کانگریس کے 44قانون ساز مقیم ہیں۔سدارامیا نے کہا کہ مودی حکومت سیاسی سازشوں کے لئے آئی ٹی محکمہ کا استعمال کررہی ہے اور یہ بی جے پی کی عادت بن چکی ہے کہ اس کے خلاف آواز بلند کرنے والے افراد کے خلاف آئی ٹی کے چھاپے مارے جائیں۔انہوں نے آئی ٹی کے چھاپوں کی پالیسی کو جمہوریت کے خلاف قرار دیا۔

Share this post

Loading...