اساتذۂ جامعہ آباد بھٹکل کا چینی دورہ

موصوف اساتذہ چین سے دورے کے بعد ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی نشست سے طلباء سے مخاطب تھے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ انگریزی زبان سے مرعوب ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ، یہ زبان چین جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی استعمال نہیں کی جارہی ہے تو پھر اپنی زندگی میں اس سے مرعوبیت کیوں ؟؟ انہوں نے طباء کو اپنے اوقات کارگر بنانے پر زور دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھانے کی تلقین کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغاز محمد ثانی اکرمی کی تلاوت سے قریب پاؤنے بارہ بجے ہوا ،اور نعت مستفیض پیشمام نے پیش کی ۔ جلسہ کی نظامت تفہیم صدیقہ نے کی اور قریب ایک گھنٹہ چلنے کے بعد یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔ 

Share this post

Loading...