لیکن صرف مسلم برادری کے لوگوں کو ہی تجاوز ات ہٹاؤ کے نام پر پریشان کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر کمیونٹی کے لوگوں کو وہاں رہنے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملہ میں انصاف کے لئے چیف جسٹس کے سامنے ایک پٹیشن دائر کی ہے ۔اقلیتی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، اس کے بعد سے اس کا ایک ہی مقصد اقلیتوں کو پریشان کرنا ہے۔ اقلیتی لیڈروں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس 25 مارچ 1971 تک کے جائز دستاویزات ہیں ، انہیں غیر قانونی بنگلہ دیشی کے نام پر پریشان نہیں کیا جانا چاہئے ۔ آسام معاہدے کی ترمیم سیکشن 6 اے کے تحت پریشان کئے بغیر ان لوگوں کی مناسب امداد اور بحالی کا کام کیاجانا چاہئے
Share this post
