اس موقع پر مولانا خالد غازیپوری نے مدرسہ پاور ہاؤس ہے یہاں سے پوری دنیا کو روشنی ملتی ہے ۔ اس کو اس کے روح کے ساتھ باقی رکھنے ضرورت ہے ۔ مدرسہ کی روح ختم ہوگئی تو پوری کائنات روشنی سے محروم ہوجائے گی جس کے لیے قرآن کو دل سے لگانا چاہیے ۔ ان باتو ں کا اظہار استاد حدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا خالد ندوی غازیپوری نے کیا ۔ وہ جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں طلباء جامعہ سے آج صبح کے جلسہ میں خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے طلباء جامعہ کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی سرگرمیوں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میدان سے صلاحتیوں میں نکھار پیدا ہوجاتا ہے ۔ مولانا طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زبان قرآنی ہو جس کے لیے طالب علم کو ابھی سے کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے سربراہ مولانا ولی رحمانی صاحب نے بھی اپنی مفید خطاب سے نواز ا۔ شاعر جناب عمران پرتاپ گڈھی نے اپنے کلام سے نوازا جس سے طلباء بہت محظوظ ہوئے ۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔
Share this post
