ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد مزید اراکین بی جے پی میں شامل ہوں گے :  اروند لمباولی

بنگلورو 04/ دسمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)  ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس او رجے ڈی ایس کے مزید اراکین بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ان اراکین کے نام نتائج کے اعلان کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری اروند لمباولی نے یہ بات کہی ہے۔ شہر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حکومت کو 105اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ 9دسمبر کے بعد واحد پارٹی کی مستحکم حکومت قائم ہوجائے گیا۔ بی جے پی کو تمام 9حلقوں میں کامیابی کا یقین ہے۔ یہ باتیں سنی جارہی ہیں کہ مہاراشٹرا میں مخلوط حکومت قائم ہونے کے بعد ریاست کرناٹک میں بھی دوبارہ جے ڈی ایس۔ کانگریس مخلوط حکومت قائم ہوگی۔ ان پارٹیوں کا خیال ہے کہ بی جے پی کو ضمنی انتخابات میں کم سیٹیں ملیں گی لیکن جے ڈی نے خود کہا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کو گرنے نہیں دے گی۔ اس طرح متضاد بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
ذرائع: ایس این بی 

Share this post

Loading...