نوجوان پر حملہ کے الزام میں دو ملزم پولیس حراست میں

مگر اسی واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہو ئے بی جے پی نے ہنگا مہ بر پا کر تے ہو ئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹہرایا ،،اور کئی سارے جگہوں پر احتجاجی ریلیاں نکالتے ہو ئے شبرش معاملہ کے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ،جب کہ بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا نے اس سلسلہ میں ایس پی سے ملاقات کر تے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ کی تحقیق کر تے ہو ئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کرے ،کو ٹے پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر تے ہو ئے بی جے پی لیڈران کی جانب سے دباؤ بنائے جانے کی صورت میں دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے تعلق سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں کا تعلق پاپولر فرنٹ آف انڈیا نامی تنظیم سے ہے ،جب کہ اس واقعہ کے اصل ملزم کی پولیس تلاش کر رہی ہے ،مگر اب تک حملہ کی وجوہات اور واقعہ کی حقیقت کے بارے میں قطعی اور تحقیقی بات منظر عام پر نہیں آئی ہے ،مگر بعض لو گوں کی جانب سے حملہ کی وجہ آپسی دشمنی بتا ئی جا رہی ہے ،پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں ۔

Share this post

Loading...