کرناٹک میں مزید لاک ڈاون نہیں ہوگا : وزیر اعلی یڈی یورپا

بنگلور :21جولائی2020(فکروخبرنیوز)  کرناٹکا وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا نے واضح کیا ہےکہ ریاست میں بدھ سے لاک ڈاون میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست بھر میں کہیں بھی مزید لاک ڈاون نہیں کیا جا ئے گا، صرف کنٹمنٹ زون کی حد تک ہی لاک ڈاون کے اصول نافذ العمل ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایمبولینس کافی تعداد میں دستیاب ہے۔ بوتھ سطح پر ایمبولینس فراہم کرنے کی بھی  کوششیں  کی جارہی ہے۔

مزید کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک  کا اہتمام کرتے ہوئے  معمول کے مطابق ذندگی رواں دواں رہے گی ،

کووڈ ۱۹ کی روک تھام کے لئےسامان کی خریداری میں  بے ضابطگیوں کے الزامات   کے تعلق سے وزیر اعلی  نے اپوزیشن پارٹیوں سمیت   تمام سے سے  ان سے رجوع کرنے کی درخواست کی ، انہو ںے کہا کہ وہ کسی بھی خریداری کے تعلق سے  ۲۴ گھنٹوں کے اندر تمام تفصیلات دینے کے لئے تیارہیں ،

مزید کہا کہ اس وقت کا ان کا پورا دھیا ن ریاست کو کورونا وائرس سے بچانے پر مرکوز ہے ،

انہوں نے کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری مہم کا حصہ بننے پر میڈیا اداروں کو بھی شکریہ ادا کیا ہے ،

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...