5مئی کو جب نارائنا اپنے باغ میں پودوں کو پانی دے رہا تھا تو ناگراج نائیک اور اس کے لڑکے اس کے ساتھ کسی بات کو لے کر بحث کرنے لگے، اسی بیچ ناگراج اپنے بیٹوں کا سہارالیتے ہوئے نارائنا پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا تھا، سخت زخمی نارائنا نے کنداپور کے ایک اسپتال میں دو دن تک زیرِ علاج رہا ،مگر یہاں سے ڈاکٹروں نے صلاح دی کہ وہ منگلور کے وینلاک اسپتال جائے مگر وہ علاج و معالجے کے بجائے گھر واپس لوٹا ،ا س کے پیروں میں سخت چوٹیں پہنچی تھی، خبرملی ہے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل بروز بدھ چل بسا، کنداپور کے ڈی وائی ایس پی منجوناتھ شیٹی، سرکل انسپکٹر دیواکر،ایس آئی سنیل کمار وغیرہ موقع واردارت کا معائنہ کرنے اور نارائنا کے گھر والوں سے تفصیلات لینے کے بعد ملزموں کوگرفتار کر کے عدالتی حراست میں لے لیا ہے۔
کارکلا میں برسات: بجلی کی کڑک سے بھینس ہلاک
کارکلا:12مئی (فکروخبرنیوز ) کل یہاں منگلور کے مضافاتی علاقے میں برسات کی وجہ سے گرمی کی شدت میں جہاں کمی آئی ، اسی بیچ بجلی گرنے سے ایک بھینس کے ہلاک ہونے کی بھی واردات پیش آئی ہے ۔ یہ حادثہ کل دوپہرکوناجے کے ارواتور اسکول کے قریب پیش آیا ہے ۔ یہ بھینس شریدھر جین نامی شخص کے ملکیت میں آتی تھی جس کی قیمت چالیس ہزا ر بتائی گئی ہے ، یاد رہے کہ کل ہیبری ، اجیکار، نٹیم، کارکلا، میار، ارواتور،باجاگولی اور بیلوائی نامی علاقے میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔
مسائلِ زندگی : کنداپور کی طالبہ نے کرلی خودکشی
کارکلا:12مئی (فکروخبرنیوز ) نٹے کالج میں زیرِ تعلیم ایک طالبہ مسائلِ زندگی سے پریشان پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کا حادثہ پیش آیا ہے ۔ سی ایس کے دوسرے سال میں تعلیم حاصل کرہی کنداپور کے جنتاکالونی کی مقیم انورادھا(23) نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا ہے ۔ یہ نٹے کالج کے لیڈیس ہاسٹل میں مقیم تھی ، اپنے کمرہ نمبر 209میں پھانسی لے کر خودکشی کی تھی ، خودکشی کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی مگر بتایاجارہاہے کہ گھر کے حالات اور مسائلِ زندگی کو لے کر وہ ہمیشہ شکایت کیا کرتی تھی ، کارکلا دیہی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔
Share this post
