انہوں نے کہا کہ ہم نے جب کمپنی کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے رجوع ہونے کی بات کہی اور جب ڈپٹی کمشنر سے اس سلسلہ میں سوال کیے گئے تو انہوں نے متعلقہ کمپنی ہی سے رابطہ کرنے کے لیے کہا، افسران کی ان باتوں کی وجہ سے متعلقہ پنچایت کے عوام الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی طرح ان کے اس مسئلہ کی تحقیقات کرتے ہوئے انصاف دلانے کی کوشش کی جائے۔
Share this post
