اراضی خریدوفروخت کا کمیشن معاملہ ہاتھا پائی میں بدل گیا

ایک سال قبل شمازعبدالقادر فیصل کے ذمہ موجود ایک زمین کی فروختگی میرے توسط سے ہوئی تھی اور اس فروختگی سے پہلے کمیشن کو لے کر جو بات چیت عبدالقادر فیصل سے ہوئی تھی اس طرح کی رقم موصول نہیں ہوئی۔ کئی دن سے مطالبہ کررہا تھا، آج عبدالقادر کوفون کئے جانے پر اس نے مجھے دفتر میں بلایا اور یہاں روپیوں کی ادائیگی کو لے کر گفت وشنید ہونے لگی۔اس بیچ گفت و شنید لفظی جھڑپ میں تبدیل ہوئی اور دونوں جانب سے گالی کلوچ ہونے لگی تو عبدالقادر اور اس کے ایک ساتھی نے مجھ پر حملہ کردیا ۔ اس موقع پر شمازعبدالقادر فیصل نے بھی فکروخبر سے گفت وشنید کرتے ہوئے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا جب کہ وہ اس بات کو مانتے ہیں کہ اراضی فروختگی کے کچھ روپیوں کی ادائیگی ان کے ذمہ باقی ہے ۔، اُن کا کہنا ہے کہ وہ چاہ رہے تھے کہ اس معاملہ کو شہر کے کسی مولانا کے سامنے رکھ کر اسے رفع دفع کیا جائے ، مگر کچھ باتوں کے انکار کرنے پریہ معاملہ پیش آیاجب کہ حملہ کی نیت سے وار نہیں کیاگیا تھا۔ دھکم دھکا کی وجہ سے ان کے آنکھوں پر موجود چشمے کی وجہ سے یہ چوٹ پہنچی ہے۔ حزبِ مخالفین کی جانب سے الزامات اور رد الزمات کے بیانات جاری ہوئے ہیں۔محسوس ہوتا ہے کہ چھوٹی سی رقم کو لے کر یہ ہاتھا پائی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ملحوظ رہے کہ کہ سلیم کنن گوڈا کوسٹل کنگ ٹیم کے صدر ہیں یہ وہی ٹیم ہے جو پہلے قربان کے نام سے مشہو رتھی.دیر سے ملی اطلاع کے مطابق پولس تھانے میں پولس افسران کے سامنے حزبِ مخالفین کے مابین کمپرومائس ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

sh12

 

one shammaz

nm

Share this post

Loading...