وہ دفتر مجلسِ اصلاح وتنظیم میں منعقدہ ایک خصوصی میٹنگ میں موجود تنظیم کے اراکین اور دیگر لوگوں سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے اقلیتی طلباء کے لیے ہاسٹل کی تعمیر ، چھوٹے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے پچیس ہزار روپیوں کی امداد کے علاوہ کئی اور اسکیمیں ہونے کی بات کہی جن کو حاصل کرنے کے لیے درخواست دی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ تنظیم کے ذریعہ کی جانے والی کاروائیوں میں وہ تعاون کریں گے۔ جناب ایس ایم پرویز نے ان سے درخواست کی کہ اسکول اور کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباء کی امداد کے لیے تعاون دیں اور امدادی اسکیموں سے متعلق قبل از وقت معلومات دیں تاکہ حاجت مند اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ موصوف سے قبل تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے تنظیم کی کارکردگی پر مختصراً روشنی ڈالی ۔اس موقع پر دیگر تنظیم کے عہدیداران واراکین موجود تھے
Share this post
