بھٹکل 07؍ٖ ستمبر2022(فکروخبرنیوز)علی پبلک اسکول بھٹکل کی جانب سے شرالی زونل لیول اسپورٹس کا پروگرام تینگن گنڈی ہائی اسکول گراؤنڈ میں بروز بدھ منعقد کیا گیا۔ یاد رہے کہ ہر سال یہ کھیل مقابلے مختلف اسکولوں کی جانب سے کرائے جاتے ہیں اور اس مرتبہ علی پبلک اسکول کو اس کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی۔
اس کھیل مقابلوں میں تقریباً 25 اسکولوں کی ٹیموں نے اپنے اپنے اسکولوں کی نمائندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
افتتاحی تقریب میں بانی وجنرل سکریٹری علی پبلک اسکول بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی اور دیگر شرکت کرتے ہوئے کھیل مقابلوں کی اہمیت وافادیت سامنے رکھی اور بتایا کہ اس زمانہ میں جب کہ ہمارے بچے موبائل کے کثرتِ استعمال کی وجہ سے گھروں سے باہر ہی نہیں نکل رہے ہیں ، انہیں اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کی صحت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے۔ مولانا نے بتایا کہ اس طرح مل بیٹھنے سے بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے۔ مولانا نے فرقی وارانہ ہم آہنگی پر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مختلف اسکولوں کے طلبہ واساتذہ کو ایک جگہ جمع ہوکر آپس میں مل بیٹھ کر تبادلۂ خیال کرنا چاہیے ۔
علی پبلک اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے یہاں آکر خوشگوار ماحول میں افتتاحی تقریب میں حصہ لیا جس پر انہوں نے اسکول کے گراؤنڈ اور یہاں موجود سہولیات کی تعریف کی۔
اس موقع پر بی ای او بھٹکل ، جناب عبدالحمید دامودی اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
