علی پبلک اسکول کا اسکواڈ واقعی اول نمبر کا حقدار تھا ( یونس قاضیا، صدرانجمن حامی مسلمین بھٹکل )
بھٹکل : 18اگست 2024(فکروخبرنیوز)15/ اگست 2024 ء کو بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پر تعلقہ کے مختلف اسکولوں کے اسکواڈ مظاہروں میں سرکاری سطح پر علی پبلک اسکول بھٹکل کے طلبہ کو اول نمبر منتخب کیا گیا اور اسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں ٹرافی اور سند کے ساتھ نوازا گیا۔ اس موقع پر انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے صدر محترم جناب یونس قاضیا صاحب نے اسکول کے بانی و جنرل سکریٹری مولانا الیاس صاحب ندوی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسکواڈ پروگرام میں علی پبلک اسکول کے طلبہ کا اسکواڈ مظاہرہ نہایت دلچسپ اور دلکش تھا اور وہ ہر اعتبار سے اول نمبر کے قابل تھا ۔
یادر ہے کہ علی پبلک اسکول کے طلبہ اسپورٹس اور دیگر روبوٹک (Robotic) اور ڈرون (Drone) وغیرہ کے مقابلوں میں بھی ضلعی سطح کے انعامات حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے لیے پونہ انعام دار یونیورسٹی میں طلبہ کو ۱۵ دن کی ٹرینیگ بھی دی گئی ہے ۔ یادر ہے کہ علی پبلک اسکول میں پورے دینی ماحول کے ساتھ عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید کا بھی نظم ہے ۔
اس سال پری یونیورسٹی کا سائنس اور کامرس کے شعبہ میں طلبہ وطالبات کے لیے علحیدہ علحیدہ کلاس کے ساتھ آغاز ہو چکا ہے ، اسی طرح امسال الحمد للہ ایس ایس ایل سی ( دسویں کے امتحانات ) میں پورے بھٹکل تعلقہ کے اکیس (۲۱) اسکولوں میں علی پبلک بوائز اور گرلس ہائی اسکول کو بھٹکل کے تمام ملی اسکولوں میں سو فی صد کامیابی ملی ہے جس پر ضلعی وزیر منکال ویڈیا کے ہاتھوں حافظکا ہال میں اسکول کو خصوصی انعام بھی دیا گیا ہے۔
وسیع اور کشادہ کیمپس میں ایل کے جی سے لے کر کالج تک کے طلبہ وطالبات کے لیے علحیدہ علحید و کلاس کے ساتھ روزانہ دینی تعلیم کے لیے قرآن مجید و اسلامیات کے دو گھنٹوں کے ساتھ اعلی عصری تعلیم کی الحمد للہ گزشتہ چودہ سالوں سے کامیاب کوششیں ہورہی ہیں.
Share this post
