علی پبلک اسکول بھٹکل کے گرلز ہائی اسکول کے بعد اب بوائز ہائی اسکول کے ایس ایس ایل سی کا نتیجہ بھی سو فیصد

بھٹکل08؍جون2024(فکروخبرنیوز) علی پبلک گرلز ہائی اسکول بھٹکل کا ایس ایس ایل سی 2024-24 کا نتیجہ سو فیصد آنے کے بعد اب علی پبلک بوائز ہائی اسکول کا نتیجہ بھی سو فیصد آیا ہے۔

اسکول کے ذمہ داران کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس ایل سی تائج منظرِ عام پر آنے کے بعد علی پبلک بوائز ہائی اسکول کا نتیجہ 98 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن دو طلبہ نے اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا جس کی بنیاد پر محکمۂ تعلیم کی گائیڈ لائنس کو فالو کرنے کے بعد پرچوں کی دوبارہ جانچ کی گئی جس میں علی پبلک اسکول بھٹلکل ان طلبہ نے بھی کامیابی حاصل کی۔ اس طرح اب دونوں گرلز اور بوائز کا نتیجہ سو سو فیصد رہا۔

اس کامیابی پر علی پبلک اسکول بھٹکل کے روحِ رواں مولانا محمد الیاس ندوی اور دیگر ذمہ داران نے طلبہ اور اساتذہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔

Share this post

Loading...