بھٹکل13؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) امسال علی پبلک اسکول بھٹکل سے تیسرا بیچ دسویں جماعت سے فارغ ہونے جارہا ہے۔ ان طلباء کے اعزاز میں نویں جماعت کے طلباء کی جانب سے ایک خوبصورت الوداعیہ محفل کل بروز پیر 14؍ فروری 2022 صبح ساڑھے نوبجے منعقد کی جارہی ہے جس میں فارغ ہونے والے طلباء مادرِ علمی میں بیتے ہوئے اپنے حسین لمحات تأثرات کی شکل میں پیش کریں گے۔
اسی پروگرام میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا حفظِ قرآن مکمل کرنے والے ہمارے اسکول کے کچھ طلباء کا ختمِ قرٓان مجید بھی کیا جائے گا۔
یہ پروگرام فکروخبر کے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر لائیو نشر کیا جائے گا۔
لائیو کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔
https://www.youtube.com/c/FikrokhabarTVlive
اس لنک کے ذریعہ آپ یہ پروگرام لائیو دیکھ سکیں گے۔
Share this post
