دراصل یہ سب مسلم پرسنل لاء پر حملہ کرکے ہندوستانی عوام کو اصل مسائل سے دھیان بھٹکایاجارہاہے،۔ نریندر مودی صاحب کو مسلم خواتین کی فکرچھوڑ کر اپنی بیوی کا خیال رکھنا چاہئے ، ہندوستان کے آخر کس قانون میں ہے کہ آپ اپنی بیوی کو بنا طلاق دئے تنہا چھوڑدیں؟ انہوں نے سوالات کی بوچھار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بہت دیر بعد ہندوستانی عوام جان پائی کے ان کی ایک بیوی بھی ہے ۔ اس موقع پر کئی مقامی کانگریس لیڈان موجود تھے۔
اُڈپی کے ہڑی یڈکا سے لاپتہ نوجوان کی لاش پونے میں کچہرہ کے ڈھیر میں پڑی ہوئی ملی
اُڈپی /ہری یڈکا :20اکتوبر (فکروخبرنیوز) اُڈپی کے ہر ی یڈکا سے لاپتہ نوجوان کی لاش پونے کے ایک کچرے کے ڈھیر میں دریافت ہونے کی خبر فکروخبر مو موصول ہوئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان جس کی لاش پونے میں ملی اس کی شناخت دنیش مہابلا شیٹی (35) مقیم ہری یڈیا ،اُڈپی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس نے لاش کی چھان بین کے بعد جسم پر موجود زخموں کی علامتیں دیکھ کرقتل کا شبہ ظاہر کیا ہے ، دنیش یہاں پونے میں ایک ہوٹل میں ملازمت کررہا تھا،اور ذہنی طور پر کمزور بھی تھا، بھارتی ودیا پیٹھ پولس تھانے میں معاملہ درج کرکے اس کی تحقیق کررہی ہے ۔
Share this post
