اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں : مولانا محمداقبال ملا ندوی

مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے کہاکہ اسلام میں دینی ودنیویی تعلیم میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن ہر وہ تعلیم جس کے اندر فائدہ ہو وہ مستحن ہے اور اسلام اس کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ عمارت کا نام نہیں ہیں ۔ آپ لوگ عمارت کی طرف توجہ نہ دیں بلکہ بچیوں کی تعداد کی طرف توجہ دیتے ہوئے طالبات کی تشکیل کریں اور حافظات بننے کے لیے ان کو تیار کریں۔ مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی مولانا محمد سعود ندوی نے کہا کہ عورتوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے جس کے بغیر بچوں کی صحیح تربیت نہیں کی جاسکتی۔ لہذا بچیوں کی تعلیم پر زیادہ زور دیں ، اس لیے کہ اس سے پہلے جتنے اولیاء اور بزرگانِ دین گذرے ہیں ان سب کے پیچھے ان کی ماؤں کی تربیت کا اثر ہے۔ مولانا نے مزیدکہا کہ طالبات کی تعداد پر زیادہ زور دیں اور زیادہ سے زیادہ اس مدرسہ میں داخل کرکے ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں۔ ملحوظ رہے کہ مدررسہ کی سنگ بنیاد قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا اقبال ندوی کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر مقامی عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

Share this post

Loading...