بھٹکل 03؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس اترکنڑا ضلع (اے پی سی آر ) کی جانب سے بتاریخ 04نومبر 2018بروز اتوار رابطہ ہال میں ایک روزہ تربیتی پروگرام آر ٹی آئی کے عنوان پر منعقد کیا جارہا ہے جو کل صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوکر دوپہر ساڑھے تین تک جاری رہے گا ۔ اس کے بعد پاؤنے پانچ بجے سے عوامی نشست منعقد کی جائے گی۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ذمہ داران نے کہا کہ اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی کرناٹکا کے مشہور آر ٹی آئی کارکن جناب شفیع احمد شیخ صاحب شرکت کررہے ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر حنیف شباب صاحب بطورِ مہمانِ اعزازی پروگرام کا حصہ رہیں گے۔ پروگرام کا افتتاح ڈی وائی ایس پی ویلائن ٹائن ڈیسوزا کے ہاتھوں سے ہوگا۔ اس ایک روزہ تربیتی پروگرام سے ہر عمر کے افراد استفادہ حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے ذمہ داروں سے رجوع کرکے ایک فارم پر کرنا ہوگا جس کی فیس سو روپئے ہوگی۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ اور وقت 3نومبر 2018بروز سنیچر رات بارہ بجے تک ہے۔ خواہشمند حضرات پروگرام کے کنوینر او رنائب کنوینر سے ان نمبرات پر رابطہ کریں ۔
9606731249 اور 9742353297
Share this post
