مزید کہا کہ محنت سے کامیابی کو حاصل کی جا سکتا ہے ،اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ جو اتھلیٹک کے میدان میں دلچسپی رکھتا ہے وہ خود اس کو ٹریننگ دینے اور اس سلسلہ میں اس کی رہنمائی کر نے کے لئے تیار ہیں ،انجمن پی یو کالج کے وائس پرنسپال جناب عبدالرحیم خان نے استقبالیہ کلمات پیش کر تے ہو ئے آئے ہو ئے مہمانان کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے ان کا تعارف بھی پیش کیا ،کلمات تشکر شعبہ اکنامکس کے لکچرارمحی الدین نے ادا کئے ،پروگرام کی صدارت کر ہے انجمن پرائمری بورڈ کے سکریٹری جناب دامودی آصف صاحب نے مہمان خصوصی جناب مدثر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے خود حیرت ہو ئی کہ آپ نے کھیل کے میدان میں اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ، اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے طلباء کو بھی مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ پہلے سی انجمن کے طلباء ہر میدان میں آگے رہے ہیں ، اسی طرح کھیل کے میدان میں بھی اپنا لو ہا منوا یا ہے ،مزید اس میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔
Share this post
