انی گیری : نجی بس اور ٹرک کے تصادم میں ۶ افراد ہلاک ، ۱۰ سے زائد زخمی

دھارواڑ :17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) دھارواڑ قومی شاہراہ -63 پر ہفتہ کی صبح ایک بس اور لاری کی زبردست ٹکر میں6 لوگوں کی موت ہوگئی۔اس حادثہ میں 10افراد زخمی ہوگئے،جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اینی گیری پولیس اسٹیشن کے پاس کولیواڈا کراسنگ کے قریب ہوا۔حادثہ کی شکار بس  میں سیاح موجود تھے یہ لوگ ممبئی  سے ایک ہفتہ کی آؤٹنگ کے لیے کرناٹک آئے تھے ۔
 یہ لوگ ہبلی سے ہمپی جارہے تھے۔ہلاک شدگان کی شناخت شوناتھ(76) ، دیناکار(70)، سمیدا(60)، رمیش(56)، لاؤ(65) اور سچیترا(65 کی شکل میں کی گئی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا زخمیوں کو ہبلی کے آئی ایم ایس اسپتال لے جایا گیا ہے۔

 

 

Share this post

Loading...