اڈپی 04 مارچ 2020(فکروخبر نیوز) سابق آئی پی ایس افسر انا ملائی ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اس مرتبہ انہو ں نے ایک لڑکی کی مدد کی جس کا سب کا لُٹ گیا تھا اور اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سرنگیری کی مقیم ایک لڑکی کی شادی اس مہینے کے آخر میں ہونے والی تھی۔ اتوار کے روز وہ زیورات کی خریداری کے لیے وہ اڈپی آئی اور اس نے اے ٹی ایم سے بیس ہزار روپئے نکال لیے لیکن اتوار کی وجہ سے اکثر دکانیں بند تھیں۔ وہ اس دوران شری کرشنا مٹھ گئی جہاں قطار میں کھڑے ہونے کے دوران اس کا پرس چوری کرلیا گیا۔ لڑکی نے جب اپنا پرس نہیں پایا تو بڑی پریشان ہوئی اور اس کی آنکھو ں سے آنسو جاری ہوگئے۔ اس نے مٹھ کے ذمہ داروں نے اس کی شکایت کی تو انہوں نے سی سی ٹی کیمرے کی مدد سے پرس چور کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
خبروں کے مطابق اسی وقت اناملائی بھی مٹھ آئے ہوئے تھے، جیسے ہی انہیں لڑکی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کی خبر ملی تو انہوں نے اس پر بہت افسوس کیا اور فوری طور پر اپنے دوستوں سے رابطہ کرکے لڑکی کے لیے پچیس ہزار کی رقم جمع کی۔ لڑکی نے انا ملائی کا شکریہ اد کرتے ہوئے عوام نے بھی ان کے اس کام کی خوب سراہنا کی۔ واضح رہے کہ اڈپی اور چکمنگلور میں اپنی خدمات انجام دینے کے دوران انسانیت نواز مثالیں سامنے آچکی ہیں۔
Share this post
