مرکز کی طرف سے چاول فراہم کرنے نہ پر اب ریاستی حکومت کی حمایت میں آئے سابق بی جے پی لیڈر

jagdish shutter, congress, bjp,

بنگلورو24 جون 2023 (آئی اے این ایس) سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے ایم ایل سی جگدیش شیٹر نے ہفتہ کو کرناٹک کو فوڈ کارپوریشن انڈیا (ایف سی آئی) کے ذریعہ چاول دینے سے انکار کرنے پر مرکز پر سخت حملہ بولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ طرزِ عمل ٹھیک نہیں ہے، یہ ایک ناقابلِ معافی جرم ہے۔

پہلے تو انہوں نے چاول دینے کا وعدہ کیا لیکن اب سیاسی وجوہات کی بنا پر انکار کر رہے ہیں۔ شیٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کو اضافی چاول فراہم کرے۔

دریں اثناء چیف منسٹر سدارامیا مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کو چاول کی سپلائی سے انکار کرنے کے پس منظر میں اس مسئلہ پر بات چیت کے لئے ایک میٹنگ طلب کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر کے ایچ منیاپا، چیف سکریٹری وندیتا شرما اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔

Share this post

Loading...