عوام کا ماننا ہے کہ اس طرح کے پیغامات سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور پر امن ماحول میں کشیدگی پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے دونوں فرقوں کے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ جمعہ کے روز اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انکولہ میں بند منایا گیا اور شانتا درگا مندرسے مجسٹریٹ تک ایک احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مذکورہ پیغام کے ارسال کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ۔ ایس پی آر دلیپ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پیغامات سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور ہم ایسے معاملات سے سختی نمٹیں گے ۔ ملزم ناصر نے جرم کا اقرار کر نے کے بعد اس کے اس عمل سے ہندومذہب کے پیروکاروں کو تکلیف ہونے پر معافی بھی مانگی ہے۔
آٹھ سو سال پرانے مندر میں چوری کی واردات: چار ملزمین پولس حراست میں
بیلتنگڈی 24؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) دو ماہ قبل ناروی علاقے کے کٹلور میں واقع آٹھ سو سال پرانے شانتا ناتھا سوامی مندر میں پیش آئی واردات میں سی سی بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمین کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اس واردات میں کئی لاکھ روپئے مالیت کی قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا گیا تھا۔ واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب پروہت نامی شخص دوسرے روز پوجا پاٹ کے لیے وہاں پہنچا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت محمد رفیق (26) افریم شیاد (19) کوشک نہال (19) اور عمر فارو ق کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے چھ لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور نولاکھ روپئے مالیت کے موٹر بائک ضبط کرلیے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد پرخواتین کے گلے سے ہار جھپٹنے اورکئی موٹر بائک کی چوری کا بھی الزام ہے۔ موٹر بائک چوری کرنے کے بعد ان کے پلیٹ نمبر بدل کر اُن سواریوں کو چوری کی واردات کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ ۔ فی الحال پولیس افسران نے ان افراد کو ایک گھر پر ڈاکہ ڈالنے کے الزام میں تحویل میں لیا تھا۔ تحقیقات کے دوران مذکورہ واردات میں ملوث ہونے کی بات معلوم ہوئی ہے۔
سیلفی نے ایک نوجوان کی جان لے لی
پتور 24؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ندی کے درمیان جاکر سیلفی لینے کے دوران ایک نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات چوڈیشوری مندر کے قریب پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت سمن مقیم دیسی ہلی ، ضلع کولار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دس نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹیم دھرمستھلاجانے کے دوران شیرڈی گھاٹ پار کیااور ایک جگہ رک گئے اور ندی میں اتر کر تصویریں کھینچنے لگے ۔ سمن نامی نوجوان بہت آگے نکل کر سیلفی لینے کی کوشش کررہاتھا۔اس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ دس نوجوانو ں میں صرف دو نوجوان ہی تیراکی جانتے تھے۔ دونوں نے سمن کو بچانے کی بڑی کوششیں کیں لیکن ان کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوئی ۔ ندی سے لاش برآمد ہونے کے بعد سیکلیش پور پولیس نے تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے ۔
موبائل دکان سے ساٹھ موبائل فون لے کر لٹیرے ہوئے فرار
منگلور 24؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) لٹیروں نے ایک موبائل دکان کو نشانہ بناتے ہوئے اس میں موجود کئی لاکھ روپئے کے موبائل فون پر ہاتھ صاف کرلیے جانے کی واردات کنکناڑی میں نلگریس سوپر مارکیٹ کے قریب جمعرات کی رات پیش آئی ہے۔ مذکورہ واردات اس وقت منظر عام پرآئی ہے جب دکان مالک ذوالفقار جمعہ کے صبح دکان پر آیا۔بتایا جارہا ہے کہ لٹیرے شٹرکا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تقریباً ساٹھ موبائل فون لے اڑے۔ذرائع کے مطابق موبائل دکان کے قریب ایک نیوز پیپر کی دکان روزانہ رات تین بجے تک کھلی رہتی ہے۔ جمعہ کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے اس دن کا اخبار کی چھپائی نہیں ہوئی۔ لٹیروں نے نیوز پیپر کی دکان بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی لاکھ روپئے کی مالیت پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ موبائل دکان کے مالک نے کدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔
سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
سلیا 24؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) موٹر بائک اور جیپ کے مابین پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں ایک شخص کے ہلا ک اور دوسرے شخص کے شدید زخمی ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حادثہ میں کشور نامی شخص موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ موٹربائک چلارہا شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تیز رفتار جیپ نے موٹر بائک اسکوٹی کو روندتے ہوئے آگے بڑھی ۔ اسکوٹی پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے موقعۂ واردات پر آخری سانس لی جبکہ دوسرے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Share this post
