انکولہ سمندرسے نامعلوم لاش بازیافت

انکولہ 12؍ جون2018(فکروخبرنیوز) تعلقہ کے شیڈا کوڑی سمندر سے ایک نامعلوم لاش بازیافت ہوئی ہے جس کے تعلق سے ابھی پتہ نہیں چل رہا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا پھر کچھ اور ؟ سمندر میں لاش دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد انکولہ سرکاری اسپتال بھیج دیا ۔ پولیس ابھی تحقیقات کررہی ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا کسی نے اس کا قتل کیا ہے؟ انکولہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...