انکولہ: تیز رفتار لاری سڑک کنارہ کھڑی لاری سے جا ٹکرائی ، لاری ڈرائیور کی موت

اسی سمت سے آرہی ایک اور لاری جب اس سے آگے بڑھنے کے چکر میں تھی کہ اچانک سامنے سے آتی گاڑی دیکھ اس نے گاڑی کو موڑ نے کی کوشش میں لاری ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہو گئی ،اور وہاں کھڑی لاری سے ٹکراگئی ،اس حادثہ کی وجہ سے لاری ڈرائیور کو سنگین چوٹیں آئی ،اسے فوری طور پر 108ایمبولنس کے ذریعہ انکولہ سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ،جہاں علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی ،انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،

غنڈہ ایکٹ کے تحت بد نام زمانہ شخص کو پولس نے کیا گرفتار

اڈپی:09؍اگست2017(فکروخبر نیوز) ہریاڈکا پولس کی جانب سے ایک راؤڑی شیٹر کو غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتار شدہ شخص کی شناخت ہریاڈکا کے کڈ ی گاؤں کے رہنے والے دواکر اچاری کی حیثیت سے کر لی گئی ہے،پولس ذرائع کے مطابق دواکر کے خلاف 2 قتل کے معاملات ایک اقدام قتل اور پانچ چوری کے معاملات درج ہیں ، ان میں سے ایک معاملہ شیح محمد تسنیم کے قتل کا ہے ،جس کی لاش اس کی کار میں پائی گئی تھی ،اڈپی ڈپٹی کمشنر پریانکا میری فرانسس کی ہدایات پر اسے غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔

Share this post

Loading...