انکولہ 28/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) ایک سابق فوجی افسر کی جانب سے اپنے چھوٹے بھائی کی بیوی اور اس کے نو سالہ بچہ کو گولی مار کر قتل کردئیے جانے کی بھیانک واردات تعلقہ کے مٹا کیری میں پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت میدا (40) اور کے بیٹے انوج (9) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت سبرایا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعا ت کے مطابق ملزم سبرایا اپنے آبائی گھر میں مقیم تھا اور اسی گھر میں اس کا چھوٹا بھائی بھی اپنے بچہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ کسی وجہ سے سبرایا کی بیوی اور اس کے بچے اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ کل رات سبرایا پہلی منزل سے اپنی بندوق سمیت اترا اور اپنے بھائی کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے گھر کا دروازہ کھٹکٹانا شروع کردیا۔ جیسے ہی انوج نے دروازہ کھولا اس نے گولیو ں سے اسے چھلنی کردیا۔ اس کے بعد اس کی ماں پر بھی گولیاں چلائیں۔ خبروں کے مطابق انوج نے موقعہئ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ اس کی ماں میدا شدید زخمی ہوگئی اور منیپال منتقلی کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس واردات کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ ملزم کی گرفتار ی کے بعد ایس پی ونایک پاٹل اور دیگر پولیس افسران نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
