اترا کنڑا ضلع کے انکولہ میں پہاڑی کھسکنے سے نو افراد دب گئے ، اہم شاہراہ پر ٹریفک جام

انکولہ: 16 جولائی 2024 : تعلقہ کے شیرور علاقے میں پہاڑی گرنے سے ملبے تلے نو افراد دب گئے۔ جن میں پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے میں لکشمنا نائکا ( 47)،  شانتی نائکا ( 36)، روشن (11)،  اونتیکا ( 6) اور جگن ناتھ (55) کی موت واقع ہوگئی۔ چار افراد کے تعلق سے ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

مسلسل موسلا دھار بارش اور ٹھیکیدار کمپنی IRB کے غیر سائنسی اور نامکمل کام کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 66 کے انکولہ کمٹہ روٹ کے بیچ میں شیرور بومایا مندر کے قریب پہاڑی کا ایک بڑا تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں کئی لوگ کیچڑ کے نیچے دب کر ہلاک ہونے کے امکانات ہیں۔

پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے ہائی وے کے کنارے کھڑی ایک گیس ٹینکر گنگاولی ندی میں بہہ گئی۔ لاریاں اور دیگر گاڑیاں مٹی تلے دب گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پہاڑی گرنے کے نتیجے میں دریائے گنگاولی کے کنارے پر واقع مکان بہہ گیا ۔ 

پولیس ، فائر بریگیڈ ، این ایچ اے آئی سیفٹی ایمبولینس اور دیگر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بنگلورو میں ایم ایل اے ستیش سیل نے اس واقعہ پر اپنے غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دوپہر تک انکولہ پہنچ جائیں گے۔  مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ کے بھی اظہار کیا جارہا ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام سے فون پر بات کی ہے اور بتایا ہے ۔ وہ مقامی لوگوں اور مسافروں کی حفاظت پر زور دیں۔ قومی شاہراہ مکمل بھری ہوئی ہے اور شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پہاڑی گرنے سے جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔

Share this post

Loading...