انکولہ 24/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے ”کے ایل ای“کالج میں طلباء میں خوداعتمادی پیدا کرنے کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیاجس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے غانم محتشم نے طلباء کی رہمنائی کی۔ انہوں نے موجودہ حالات پر طلباء کو بہتر تیاری کرنے زمانہ کے چلینجیس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح سے تیار رہنے پر زور دیا۔ اس پروگرام کی کل چار نشستیں منعقد ہوئیں جس میں طلباء کو ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کے گُر سکھائے گئے۔ صبح نو بجے شروع ہونے والا یہ پروگرام دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہا۔ اسٹیج پر کالج کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
Share this post
