سڑ ک کنارے موجود مٹی کے ڈھیر پر چڑھ جا نے سے بائیک سوار کی موت

انکولہ۔05/ اپریل۔2018 (فکرو خبر نیوز) شہر کے کینین میں بدھ کے دن بیلکیری سے انکولہ کی طرف جانے کے دوران بے قا بو ہوکر سڑک کنارے موجو مٹی کے ڈھیر پر چڑھ جانے سے بائیک سوار کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،ہلاک ہو نے والے شخص کی شنا خت بلکیری کے رہنے والے پریماند رام چندرا کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ رام چندرا اپنی بائیک پر سوار ہو کر بیلکیری سے انکولہ کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتاری کی بناء پر بے قا بو ہو کر سڑ ک کنارے مو جود مٹی کے ڈھیر پر چڑھ تے ہو ئے الٹ گئی ،سر پر کافی چوٹ آنے کی وجہ سے شہر میں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا نے کے بعد منی پال لے جا یا گیا ،جہاں راستہ ہی میں اس نے دم توڑ دیا ۔

Share this post

Loading...