انکولہ : مویشیوں کی منتقلی کے دوران لاری الٹ جانے سے تین بیل دم توڑ گئے

 

انکولہ 27؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) مہاراشٹرا سے کیرلا جانے والی لاری الٹ جانے سے لاری پر موجود بیل دم توڑدئیے جانے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاری مویشیوں کو مہاراشٹرا سے کیرلا منتقل کررہی تھی او رلاری پر کل دس بیل سوار تھے۔ ڈارئیور کے ہاتھوں لاری بے قابو ہونے کی وجہ سے لاری الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ لاری الٹ جانے کے بعد بیل ایک دوسرے پر آگرے جس کی وجہ سے تین بیل جائے واردات پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ اس بات کا پتہ نہیں چل پایا کہ آیا یہ بیل گؤ شالہ منتقل کیے جارہے تھے یا قصائی خانہ منتقل کیے جارہے تھے، انکولہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...