کاروار 16/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز) ضلع کے انکولہ کے قریب الگیری میں حکومت کی جانب سے ہوائی اڈے کی تعمیر کی اجازت دینے پر معروف سنگر سکری بوماگوڑا نے مخالفت کی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الگیری کی عوام ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں دو مرتبہ بے گھر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسرن نیلور، کنچنا بیلو اور بیراڈے میں ہوائی اڈے کی تعمیر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پرزور لہجے میں کہا کہ اب کی مرتبہ الگیری کی عوام اپن اراضی اور گھروں سے دور جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
اسی بات کو لے کر الگیری سنامالا دیوی سیویلین ایرپورٹ اجیٹیشن کمیٹی کے ممبران نے مختلف عہدوں سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے جن میں مہیش این گوڑا، سکری،وینکٹیش گوڑا اور ناگیش اگارے شامل ہیں۔ انہو ں نے اپنا تحریری استعفیٰ کمیٹی کو پیش کردیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ ان کے علم کے بغیر یہ کارروائی انجام دی جارہی ہے۔
Share this post
