انکولہ میں بس اور بائک کے تصادم کے بعد بائک سوار موقعۂ واردات پر ہلاک ، مشتعل عوام نے سڑک پر لگایا جام

 

کاروار 22؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) انکولہ اہم شاہراہ پر بس اور بائک کے آپسی تصادم میں بائک سوار کے موقعہ واردات پر موت واقع ہونے کے بعد بس موقعۂ واردات سے فرار ہوگئی جس پر عوام مشتعل ہوگئے اور آئی آر بی کو اس حادثہ کا ذمہ دارقرار دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کل رات پیش آیا جس میں بائک سوار چندرا شیکھر (45) نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ مشتعل عوام نے بس کے فرار ہونے کے بعد اہم شاہراہ پر ٹرافک جام کردی اور کسی بھی سوار کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے مجبوراًکئی گھنٹے تک ٹرافک جام رہا۔ مشتعل عوام حادثہ کا ذمہ دار آئی آر بی کمپنی کو ٹہرارہے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئی آر بی کمپنی نے جگہ جگہ ڈائیورژن دینے کی وجہ سے رات کے اوقات ڈرائیور کو پتہ نہیں چل پاتا او راچانک موڑ لینے سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اطلاع پاکر ایس پی ونایک پاٹل بھی وہاں پہنچے جن کی مداخلت کے بعد عوام نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ انکولہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...