انکولہ : ٹیمپو ٹراویلر اور لاری کے تصادم میں پندرہ افراد زخمی

انکولہ 12؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) مسافروں سے بھری ٹراویلر ٹیمپو مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار لاری سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ٹیمپو پر سوار افراد کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج صبح کے وقت پیش آیا۔ اہم شاہراہ سونکا سال اہم شاہراہ پر تیز رفتار لاری سے ٹیمپو ٹرایویلر کے درمیان تصادم ہوا جس میں قریب پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کو شدید چوٹیں پہنچی ہیں جبکہ دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔ انکولہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...