معمول کے مطابق اپنے کئی تجارتی کاررائیوں کو مکمل کرنے کے بعد شہر کے ایک بینک سے واپس لوٹ کر اپنے کار پر سوار ہورہے تھے کہ اچانک چار نامعلوم افراد نارائن پر گولی باری شروع کردی، نارائن اس اچانک والے حملے سے سنبھل ہی نہیں پائے تھے کہ نارائن کا محافظ باڈی گارڈ بھی جوابی فائرنگ کردی۔ حملہ آوروں کے فائرنگ میں نارائن شدید طورپر زخمی اسپتال منتقل کئے گئے مگر علاج بے سود ہونے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے۔انکولہ پولس افسر انل نے یہاں ایک ٹی وی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ، البتہ یہ بات صاف طو رپر عیاں ہے کہ قتل کرنے کے لیے سپاری دی گئی تھی، تجارتی پرانی دشمنی یا سیاسی دشمنی بھی قتل کے وجہ ہوسکتی ہے ۔ اس بیچ یہ بات بھی عام کی گئی کہ حملہ آوروں میں سے ایک کا تعلق انکولہ کے قریب دیہات لکشمیشور سے تعلق رکھتا ہے اور حملہ کے بعد دیہات میں چھپ گیا ہے۔ حملہ کی خبر پھیلتے ہیں شہر بھر میں پولس نے سخت انتظامات کردئے اور مقامی افراد نے انجان خوف سے دکانیں بند کردی۔ زخمی حملہ آور کو کاروار کے اسپتال میں داخل کئے جانے کی بات کہی گئی ہے ، پولس کا بیان ہے کہ اس کے ہوش میں آنے کے بعد ہی یہ حقیقت معلوم ہوسکتی ہے ۔ جب کہ بعض ذرائع سے زخمی حملہ آور کے بھی ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔
Share this post
